5 فروری، 2010، 12:20 PM

ایران

ایران کے کاوشگرتین سٹلائٹ کیرئر کا کامیاب تجربہ

ایران کے سائنسدانوں اورماہرین نے خلا میں کاؤشگرنامی ایک اوردوسٹلائٹ کیرکامیابی سے بھیجنے کے بعد اب کاؤشگرتین نامی سٹلائٹ سٹلائٹ کئیریر کامیابی کے ساتھ خلاء میں روانہ کردیا ہے۔

مہر خبر رساں ایجینسی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایران کے سائنسدانوں اورماہرین نے خلا میں کاؤشگرنامی ایک اوردوسٹلائٹ کیرکامیابی سے بھیجنے کے بعد اب کاؤشگرتین نامی سٹلائٹ سٹلائٹ کئیریر کامیابی کے ساتھ خلاء میں روانہ کردیا ہے  ۔ہمارے نمائندے کی رپورٹ کےمطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے پہلی بارکاؤشگرتھری ميں ایک بیالوجیکل کیپسول بھی فضا میں بھیجاہے ۔ایران کا یہ اقدام عالمی معیارات کے مطابق ہے ۔ کاوشگرتھری کے خلامیں بھیجنے سے ایران کے خلائی تحقیقاتی شعبے میں نیاباب کھلا ہے ۔ایران کے خلائی ادارے نے کہا ہے کہ گاوشگر تھری سٹلائٹ کیرئربیالوجیکل کیپسول غذائی مواد ،ٹیلی مٹری سسٹم کیمرے ، فلائیٹ کنٹرول کمپیوٹر اورماحولیاتی لیبارٹری  لے کرخلا میں گیاہے ۔بیالوجیکل کیپسول میں ایک چوہا  دوکچھوے اورکچھ کیڑے مکوڑے ہيں ۔ ٹیلی مٹری سسٹم سے زمینی اسٹیشن پر فلائٹ کنٹرول اینڈکمانڈ اور بیالوجیکل کیپسول میں عمل و ردعمل کی تفصیلات بھیجی جاتی ہیں۔آج ایران میں خلائی صنعت کے قومی دن کی مناسبت سے اسی طرح طلوع ، مصباح دو اورنوید سمیت سیمرغ نامی سٹلائٹوں کی رونمائی ہوئی اس موقع پراسلامی جمہوریہ ایران کے صدرجناب احمدی نژاد ووزیردفاع احمد وحیدی کے علاوہ متعدد اعلی سول اورفوجی شخصیات موجودتھیں   . 

News ID 1030120

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha